کچی آبادیوں کو واٹر بورڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

January 26, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ شہر کی مختلف کچی آبادیوں کو واٹر بورڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈیجیٹل ایپ بنائی جائے گی، سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کے مشترکہ تعاون سے واٹر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے شہر کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں شہر بھر میں پانی کے مسائل حل کیلئے تمام متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،جلاس کے دوران افسران کو احکامات دیتے ہوئے سی ای او واٹر بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی تمام لائنوں کا مکمل معائنہ کیا جائے اگر کوئی لائن لیک یا بوسیدہ ہوگئی ہوتو اسکو ہنگامی بنیادوں پر درست کیا جائے۔