جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے 3 کروڑ روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی اور سونا برآمد

January 26, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بینکاک جانے والے مسافر سے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد کرلیا،ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر راحیل نے غیرملکی کرنسی اور سونا مہارت کے ساتھ اپنے بیگ میں چھپا رکھا تھا، جس میں ایک لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالرز، 31 ہزار کینیڈین ڈالرز اور 50 گرام سونا شامل ہے جس کی پاکستانی روپوں میں مالیت 3 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔