پنجاب کے کین کمشنر حسین بہادر کا تبادلہ، زمان وٹو نئے کین کمشنر

January 26, 2023

اسلام آباد(تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) حکومت پنجاب کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن نمبر S.1 - 2/2023 جاری کیا ہے جس کے ذریعے صوبہ پنجاب کے کین کمشنر حسین بہادر علی شاہ کو تبدیل کردیا گیا ہے اور ان کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ان کی جگہ محمد زمان وٹو سیکرٹری ٹو گورنمنٹ آف پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو کین کمشنر پنجاب کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔