اسلام آباد کیپٹل پولیس کو انٹرپول کے ڈیٹابیس کیساتھ منسلک کیا جائیگا

January 26, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے کے ڈائریکٹر انٹرپول طارق ملک کی سربراہی میں سی ٹی ڈی اور اسلحہ ماہرین کے ایک وفد نے بدھ کو سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔ وفد نے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں ناجائز اسلحہ کی روک تھام کیلئے تجاویز زیر غور آئیں۔ اسلحہ لائسنس کو جاری کرنے کے طریقہ کار بھی زیر بحث لایا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اداروں کے درمیان دہشتگردی میں عالمی سطح پر مطلوب ملزمان کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انٹرپول کے ساتھ ایک یادداشت پر دستخط کرے گی۔ اس کے بعد اسلام آباد کیپیٹل پولیس کو انٹرپول کے ڈیٹابیس کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔