پنجاب پولیس میں درجہ چہارم ملازمین کی خالی اسامیوں پر بھرتی روک دی گئی

January 26, 2023

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس میں درجہ چہارم ملازمین کی خالی اسامیوں پربھرتیکاعمل روک دیاگیا، اس حوالے سے 25جنوری بدھ سے ہونے والے انٹرویومنسوخ کردئیے گئے ، پنجاب کے محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی کی جانب سے ریکروٹمنٹ پالیسی 2022 کے تحت گزشتہ سال نومبر میں صوبہ بھرکے تمام محکموں میں درجہ چہارم کے ملازمین کی خالی اسامیوں پربھرتیوں کی اجازت دی گئی تھی ،اس سلسلے میں دیگرصوبائی محکموں کی طرح پنجاب پولیس میں بھی ملازمین کی بھرتی کاعمل شروع کیاگیاتھا۔ذرائع کاکہناہے کہ راولپنڈی ریجن میں درجہ چہارم کی دوسوکے قریب اسامیاں خالی ہیں۔