مدارس اور کالجز کے طلباءکے تھیلی سیمیا فیلوز کےلئے عطیات خون

January 26, 2023

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئر فاؤنڈیشن ہیماٹالوجی سروسز کے زیراہتمام تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگرامراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے سوات کے مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس ماڈرن کالج، پاک سوئس کالج ، مدرسہ مظاہیر، مدرسہ سراجیہ اور مدرسہ حدیقہ میں عطیات خون کیمپ لگائے گئے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم جس میں پی آر او اعجاز عالم،محمد نعمان،مجتبیٰ احمد اور سلیمان شاہ شامل تھے کو مفتی فرید احمد، قاری شوکت حسین، مفتی محمد عدنان،محمد نعیم،جواد احمد اور علاقہ کے معززین کا تعاون حاصل رہا، دریں اثناءچیئرمین فرنٹیئر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میںحالیہ دنوں شدید سردی اور برفباری کے باعث کیمپوں کے انعقاد میں مشکلات درپیش ہیں تاہم خون کے عطیات دینے والے ان افراد کی وجہ سے امراض خون میں مبتلا بچوں کی انتقال خون کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے،خدمت خلق کا یہ جذبہ قابل تقلید ہے۔