لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ روبہ صحت

January 27, 2023

لوٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی لوٹن کے رہنما لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ جو عارضہ قلب اور فالج کے باعث لندن اور لوٹن کے ہسپتالوں میںزیر علاج رہے اب کچھ ہفتوں سے گھر پر منتقل ہوگئے ہیں اور ان کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، ان کے بھائیوں الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ اور چوہدری فریاد سمروڑ نے ان تمام احباب سے تشکر کا اظہار کیا ہے جنہوں نے ان کے بھائی کی صحت یابی کیلئے دعائیں کیں۔