سرد موسم، سندھ بھر میں نجی اسکول صبح ساڑھے 8 بجے کھلیں گے

January 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سندھ کے ماتحت ادارے ڈائریکٹویٹ ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رحسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے موسم سرما کے پیش نظر سندھ بھر میں نجی اسکولوں کو صبح 8 بجکر 30 منٹ پر کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔ مذکورہ حکم نامہ وقت 31 مارچ 2023 تک نافذ العمل رہے گا ۔ فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ ملاح کے مطابق محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق نجی اسکولز صبح ساڑھے 8 بجے کھولیں جائیں گے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق حکومت سندھ نے 7 اپریل 2022 کو اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔ جس کے بعد اب صوبے میں شدید سردی کی لہر کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولوں کو حکم دیا جاتا ہے کہ صبح 8:30 بجے سے اسکول کھولے جائیں۔