چیئرمین سی ڈی اے کی نئے روٹس پر بسیں چلانے اور بلیو لائن روات تک آپریٹ کرنےکی ہدایت

January 27, 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) نور الامین مینگل کی زیر صدارت میڑو بس سروس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ممبر انجینئرنگ، ممبر ایڈمن سمیت دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء اور 60سال سے زائد افراد کو 50فیصد تک جبکہ 10سال سے کم عمر بچوں کو مفت سفری سہولیات فراہم کی جائینگی۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ مزید نئے روٹس پر بھی میٹرو بسیں چلائی جائیں‘ موجودہ سروسز کا دائرہ مزید وسیع اور آئی جے پی روڈ پر پل لائن میڑو بس سروس شروع کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ اسی طرح بلیو لائن بس سروس کو روات تک چلایا جائے۔ سلور لائن بس سروس کو ترامڑی سے شروع کیا جائے اور تمام نئی میڑو بس سروسز کو میٹرو بس سروس آپریشنز کے ساتھ منسلک کیا جائے۔