لکڑی امپورٹ کمی، شدید بحران کا خدشہ ہے، ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن

January 27, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل پاکستا ن ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اس وقت جو معاشی معاملات ہیں اُس میں سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کہ حکومت کی طرف سے ڈالرفراہم نہیں کئے جا رہے ،اسکے بعد اسٹیٹ بینک نے کراچی ٹمبر فیڈریشن اور ہماری تجاویز پر ڈی اے پر 18جنوری تک مال نکالنے کی اجازت دی ہے جسکے بعد پاکستان میں لکڑی کی امپورٹ رکنے کی وجہ سے شدید بحران کا خدشہ ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لکڑی کی درآمد کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائے اور ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا جائے کہ کس طرح لکڑی کو درآمد کیا جائے گا ۔ پشاور پریس کلب میں چئیرمین آل پاکستا ٹمبر ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ شرجیل گوپلانی نے کراچی کے وفد جسمیں سابق صدر کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ مختار ڈوسائی ،کراچی ٹمبر مرچنٹ گروپ نائب صدر صابر بنگش ،کنونئیر فنانس سیکرٹری شبیر بھوری والا پشاور ٹمبر مرچنٹ ایسو سی ایشن صدر ساجد بنگش ،سنئیر نائب صدر تقی اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے فاریسٹ ایگریکلچرآرگنائزیشن کے 2015کے سروے کے مطابق پاکستان کے پاس صرف 1.90فیصد تک جنگلات ہیں جبکہ ٹوٹل رقبے کا 20سے 25فیصد رقبہ جنگلات پر مشتمل ہونا چاہئے ،جنگلات کی کٹائی کا سب سے زیادہ مسلہ ناردرن ایریاز میں آئے گا ،حکومت کو بتانا چاپتے ہیں کہ پاکستان میں جنگلات پر دباؤ مزید بڑھے گا اور لکڑی کا کٹاؤ بہت بڑھ جائے گا اور جس طرح ہمارے گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں اور سیلاب جس طریقے سے بڑھ رہے ہیں اس کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ جنگلات کا کٹاؤ ہے ،حکومت فوری طور پر اس مسلہ کو سنجیدہ لیکر اقدامات اٹھائے اور لکڑی کو درآمد کرنے کیلئے اسانیاں پیدا کرے اور اس سلسلے میں ہمارے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل طے کرےکیونکہ لکڑی ایک بنیادی ضرورت کی چیز ہے جو خام مال کے طور پر بہت سی انڈسٹریز میں استعمال ہوتی ہے اور لاکھوں مزدورں کا روزگار اس سے وابستہ ہے اگر لکڑی کی درآمد روکی گئی تو سے مقامی لکڑی کے مسائل درپیش ہونگے کیونکہ ہمارے ڈیمز ،پلوں اور تعمیراتی کام میں لکڑی کا بہت استعمال ہوتا ہے اسکے علاوہ فرنیچر سازی کیلئے بھی لکڑی استعمال کی جاتی ہے اور لکڑی کا فرنیچر ایکسپورٹ بھی ہوتا ہے ۔