نوجوان ملک و قوم کے معمار وبہترمستقبل ہوتے ہیں، مقررین

January 27, 2023

پشاور (وقائع نگار )ڈسٹرکٹ یوتھ آفس پشاور نے یوتھ امپیکٹ پشاور کے تعاون سے نوجوانوں کی رہنمائی کیلئے ʼʼگول تھرو گولزʼʼ کے عنوان پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ یونٹ خیبر پختونخوا عادل سعید صافی ، انصاب عبداللہ معروف قانون دان اور ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئر خیبر پختونخوا عادل سعید صافی مہمانان خصوصی تھے۔مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کے معمار وبہترمستقبل ہوتے ہیں،کسی بھی قوم میں نوجوان قوم کا قیمتی سرمایہ تصور کیئے جاتے ہیں۔کیونکہ نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوان دماغی و جسمانی لحاظ سے باقی عمر کے افراد سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ہمت و جذبہ ان میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔حامدخان نے کہاکہ ہاکستان کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔پاکستانی نوجوانوں میں قابلیت اور ذہانت کی کمی نہیں، اگرانکی بہتر رہنمائی وسرپرستی کی جائے تو انشا اللہ یہ ملک مضبوط اور ترقیافتہ ممالک میں شامل ہوگا۔ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ساجد آفریدی نے کہاکہ پروگرام کے انعقاد کامقصد بھی یہی ہے کہ نوجوانوں کی بہتر رہنمائی ہو اور وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اپنا کلیدی کردار ادا کریں