نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میں مریضوں کو پریشانی کا سامنا

January 27, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری ملتان میں ڈینٹل میٹریل کی قلت، مریضوں کو پریشانی کا سامنا، تمام تر سامان باہر سے مہنگے داموں خریدنا پڑ رہا ہے ان میں بالخصوص دانتوں کی فلنگ کرنے والا میٹریل اور ٹوٹے دانتوں پر کراؤن بنانے والا میٹریل مکمل طور پر ختم ہے اس بارے میں ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بجٹ سہہ ماہی بنیادوں پر آتا ہے جسکی وجہ سے میٹریل کی خریداری میں تھوڑا مشکل آتی ہے۔