تاریخ رقم، ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کیلئے خواتین پر مشتمل آفیشلز کا اعلان

January 28, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 13 میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تمام خواتین شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام خواتین میچ آفیشلز ٹورنامنٹ سپروائز کریں گی۔13رکنی پینل میں 3 ریفریز اور 10 امپائرز شامل ہیں۔ ورلڈ کپ اگلے ماہ سے جنوبی افریقا میں شروع ہوگا۔