• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی برتری کے ساتھ ایشین گیمز ختم، مشعل بجھادی گئی

ناگویا( نصر اقبال، نمائندہ خصوصی)20 ویں ایشین گیمز چین کے مکمل غلبہ کے ساتھ اختتام کو پہنچے، رنگارنگ اختتامی تقریب میں جاپان کے ولی عہد شہزادہ اکیشینو اور شہزادی کیکو نے بھی شرکت کی۔ چین نے 169گولڈ، 89سلور اور 83برانز میڈلز جبکہ مجموعی طور پر341تمغے جیتے ۔ جاپان نے260 میڈلز کے ساتھ دوسری، کوریا نے150 تمغوں کے ساتھ تیسری اور بھارت نے21 گولڈ کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان 29 ویں نمبر پر رہا۔ اختتامی تقریب میں مقامی ثقافت اور کھیلوں کے جذبے کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پرفارمنسز پیش کی گئیں، کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستانی دستے کی قیادت والی بال کپتان مراد جہاں نے کی ۔ تھائی لینڈ کے اسپرنٹر پوریپول بونسن کو دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتنے پر سب سے قیمتی کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسٹیڈیم میں مرکزی مشعل کو بجھا دیا گیا۔ اولمپک کونسل آف ایشیا کا پرچم 2030 گیمز کے میزبان قطر کے حوالے کیا گیا گیا ۔ اختتامی تقریب کیلئے سیکیورٹی انتظامات غیر معمولی رہے۔

اسپورٹس سے مزید