کراچی (اسٹاف رپورٹر) سلمان علی آغا کی جگہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے صاحبزادہ فرحان کو کپتان مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وہ چند تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل نوجوان ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار قیادت کریں گے۔ پاکستان ٹیم ایشین گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد پیر کو اسلام آباد پہنچے گی ۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے، جبکہ شاہین آفریدی کو بھی موقع ملنے کا امکان نہیں۔