• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ فائنل میں کچھ غلطیاں ہوئیں، صاحب زادہ فرحان

ناگویا( نمائندہ خصوصی) ایشین گیمز فائنل میں بھارت سے ہارنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان صاحب زادہ فرحان نے کہا ہے کہ شکست کا شدید دکھ ہے، لیکن اپنی نوجوان ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر ہے جنہوں نے سخت محنت کی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ فائنل جیسے میچ میں کچھ فیلڈز اوربعض مواقعوں پر ہم سے غلطیاں ہوئیں ۔ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین تجربہ تھا۔ پاکستان کی اننگز کے ہیروحسن نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اگلی بار مزید طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے ۔

اسپورٹس سے مزید