نامور اداکارہ زینب شبیر کی مزیدار گفتگو ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

January 28, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کی نامور اداکارہ زینب شبیر نے کہا کہ لوگ گورا ہونے کیلئے انجکشن لگواتے ہیں لیکن میں نے کردار میں جان ڈالنے کیلئے میک اَپ کی مدد سے سانوالی رنگت بنائی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اداکارہ سے اُن کی نجی زندگی، آنے والے پروجیکٹس اور دیگر موضوعات پر بھی دلچسپ ہوئی۔ اس کے علاوہ پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ گیم شو بھی کھیلے گئے۔ حاضرین نے بھی زینب سے پر تکلف گفتگو کی۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ ہفتہ شب 11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔