چیکنگ کے نام پر عوا م کو تنگ کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے‘ رحیم کاکڑ

January 28, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ، ملک نصیب اللہ بیٹنی، میر وائس خان کاکڑ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، محمد علی کاکڑ، توقیر بھٹی، نجم رخشانی، مزار خان لہڑی، سردار رستم خان، سردار بہلول خان اور سردار محمد یوسف نے بیان میںکہا ہے کہ پولیس و کسٹم حکام چیکنگ کے بہانے شہریوں کی تذلیل کا سلسلہ بند کردیں۔ صبح سے شام اور رات تک یہ سلسلہ ہر گلی محلے میں جاری ہے۔جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواطرز پر ٹوکن سسٹم شروع کیا جائے جس سے ریونیو بھی حاصل ہوگا کیونکہ بلوچستان میں بیروزگاری عام ہے روزگار کے ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے عوام کی اکثریت کا دارومدار سرحدی تجارت سے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کابلی گاڑیوں کے نام پر عوام کو تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔