اداروں سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے رائٹ ٹو انفارمیشن آفس قائم

January 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )شہریوں کو اداروں سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں رائٹ ٹو انفارمیشن آفس قائم کر دیا گیا چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر شاہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن سنٹر کا افتتاح کیا ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل بھی اس دوران موجود تھے چیف انفارمیشن کمشنر پنجاب محبوب قادر شاہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19 اے شہریوں کو سرکاری دستاویزات تک رسائی کا حق دیتا ہے تمام سرکاری اداروں میں انفارمیشن آفیسر مقرر کر دیے ہیں جو اداروں بارے معلومات کی رسائی تک شہریوں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں محبوب قادر شاہ نے کہا کہ معلومات کی فراہمی میں روکاوٹ کے مرتکب افسران کے خلاف ایکشن کا سلسلہ بھی جاری ہے شہری کی درخواست پر 14 دن میں معلومات فراہم کرنا ذمہ داری ہے۔