ساڑھے 9 سال حکمر انی کر نیوالی پی ٹی آئی نے صوبے کو دیوالیہ کر دیا، صائمہ عمر

January 28, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا خواتین ونگ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری صائمہ عمر نے کہا ہے کہ ساڑھے 9 سال خیبر پختونخواہ پر حکمر انی کر نیوالی پی ٹی آئی نے صوبے کو دیوالیہ کر دیا ہے ʼ اپنے دور حکومت میں سرکاری محکموں میں کرپشن کا جمعہ بازار لگایا گیا، لوگوں کو تبدیلی کے نام پر بیوقوف بنایا لیکن خیبر پختونخواہ کی غیور عوام پی ٹی آئی سے ایکشن میں ووٹ کی پرچی کی کے ذریعے احتساب کرتے ہوئے تیر کے نشان پر مہر لگا کر پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے نمائندوں پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرے گی صائمہ عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک اور خیبر پختونخواہ میں بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دیا، لیکن پاکستانی قوم باشعور ہے پی ٹی آئی کے نمائندوں نے عوامی خدمت کی بجائے لوٹ مار کی ہےʼ پی پی پی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے انشاء اللہ پی پی پی کے قائدین اور ان کے نامزد نمائندے خیبر پختونخواہ کی ترقی کار کا ہوا سفر دوبارہ تیزی سے شروع کرینگے اور میگا پراجیکٹس پر دوبارہ کام شروع ہوگاخیبر پختونخواہ میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا