بجلی بند رہے گی

January 28, 2023

پشاور(جنگ نیوز)ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے 132 کے وی چکدرہ گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی30 جنوری صبح10بجے سے دوپہر1 بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے 11 کے وی کدگزئی،خان پور،سٹی چکدرہ،شاہی خیل،یار سٹیل اور سوات موٹر وے فیڈرزکے صارفین متاثر ہونگے - 132 کے وی یونیورسٹی گرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی28 اور31 جنوری صبح9بجے سے سہ پہر3 بجے تک بند رہے گی۔ جس کی وجہ سے 11 کے وی اچینی، ابدرہ ،سفید ڈھیری اور پاؤ کہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔