مریم نواز کی آمد،ملتان سے لیگی رہنما اور کارکن آج لاہور جائیں گے

January 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبہ بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کی آ ج لندن سے پاکستان واپسی کے سلسلے میں لاہور آ مد پر لیگی متوالوں کے قافلے لاہور میں ان کے شاندار استقبال کے لئے روانہ ہوں گے،،ملتان سے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید ،ضلعی صدر بلال بٹ،جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز ،مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سابق رکن صوبائی اسمبلی وسٹی صدر سلطانہ شاہین، سابق رکن قومی اسمبلی وسٹی جنرل سیکرٹری شاہین شفیق،سابق ایم پی اے رانا طاہر شبیر ،مسلم لیگ ن صوبائی حلقہ 220 کے صدر رانا عبدالغفار طالب سمیت دیگر لیگی عہدیداروں وکارکنان لاہور کے لئے روانہ ہوں گے۔