بزدار دور میں 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوئی، انکشاف

January 29, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ)آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب کے 3 گوداموں سے 26 ہزار 764 من گندم غائب ہوگئی جس پر محکمہ خوراک کے حکام نے چپ سادھ لی۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 10 کروڑ 71 لاکھ روپے کی گندم کی بوریاں محکمہ خوراک پنجاب کے خوشاب، ساہیوال اور فیصل آباد گوداموں سے غائب ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق غائب ہونے والی گندم کی قیمت موجودہ ریٹ 4 ہزار فی من کے لحاظ سے 10 کروڑ 71 لاکھ روپے بنتی ہے، 22-2021کے دوران نقصان کا اندازہ 2 کروڑ 56لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ گندم 26ہزار 350من خوشاب گودام سے غائب ہوئی، 22من گندم فیصل آباد اور 293 من ساہیوال سے غائب ہوئی۔