عمران خان ہماری ریڈ لائن، سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائینگے، اسد عمر

January 29, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لاہورکا اہم اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی سیکورٹی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائیں گے لاہور کے رہنماؤں کو اہم ذمہ داریاں سونپی دی ہیں ۔عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، عمران خان ملک بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ،بے حس حکمران ٹولے کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ،پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے امپورٹڈ حکمران ٹولہ دن بدن امیر عوام غریب تر ہوتی جا رہی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا کہ پی ٹی آئی کے جانثار کارکنان ہر وقت زمان پارک میں حفاظت کیلئے موجود ہیں ، عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہوگی ، معیشت کی تباہی کا اصل ذمہ دار مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار ہے ۔ تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ عمران خان کی گرفتاری پر بھرپور مزاحمت کرے گی،عمران خان کی سرکاری سیکورٹی واپس لینا گھٹیا حرکت ہے، شیخ امتیاز محمود اور زبیر نیازی نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے پہلے ہماری لاشوں سے گزر کر جانا پڑے گا لاہور کے کارکنان عمران خان کی حفاظت کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اجلاس میں شفقت محمود ،اعجاز احمد چوہدری ، شبلی فراز ،میاں محمود الرشید ،شیخ امتیاز محمود، میاں اسلم اقبال،ڈاکٹر مراد راس ،روبینہ جمیل جمشید اقبال چیمہ، چوہدری منشا سندھو ،غلام محی الدین، دیوان اقبال سندھو ،مہر شرافت قصوری، عفیف صدیقی، راجہ شہزاد، عامر مجید شیخ، فیاض بھٹی، چودھری یوسف علی، عاطف ایوب میو، انجینئر یاسر گیلانی،اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔