طیارے میں لیگی کارکن کی طبیعت خراب، مریم کی آمد میں تاخیر کی وجہ بنی، وزیر اطلاعات

January 29, 2023

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی رہنماء مریم نواز کو وطن واپس لانے والے طیارے کی روانگی میں تاخیر کی وجہ اس میں سوار مسلم لیگ (ن) کے ایک کارکن کی طبیعت کی اچانک خرابی تھی ۔ اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسافر کو فوری طبی امداد کیلئےبھجوا دیا گیا ۔ اب مریم نواز کی پرواز اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ ان شاءاللہ، آپ سب کی دعاؤں میں چند گھنٹوں بعد مریم نواز لاہور میں ہونگی۔