سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ عوام گرانفروشوں کے رحم و کرم پر

January 29, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی ،گرانفروشوں کی من مانیاں جاری ،منہ مانگے دام دینے پر مجبور مارکیٹ سروے کے مطابق جمعہ کے روز سبزیوں میں کد و کلو60روپے کلو ،شملہ مرچ220، ٹماٹر50 ، پھول گوبی 100 بند گھوبی 80،کھیرا 80روپے،لال آلو 80روپے فی کلو،سفید فی کلو 60 روپے،کریلے 120 روپے کلو،بھنڈی 180، مٹر150، بینگن120 ،شلجم50،اروی 240 روپے فی کلو تک فروخت ہوئی جبکہ پالک بنڈل60روپے تک فروخت کی گئی اسی طرح 5 کلو پیاز 1000 روپے فروخت کئے گئے اور ایک پائو لیمو100،سبز مرچ80ادرک 120لہسن 100روپے تک فروخت ہوا ۔