کوئٹہ:اکثرعلاقوں میں مین ہولز ڈھکن سے محروم، حادثات معمول بن گئے

January 29, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کے اکثرمین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہونا معمول بن گئے،کئی سائیکل و موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئےتفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی متعدد شاہراہوں سڑکوں کےد رمیان و اطراف میں اکثر مین ہولز کے ڈھکن نہیں جسکی وجہ سے حادثات ہونا معمول بن گیا ہے جبکہ کئی مقامات پر سائیکل و موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئےہیںعوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اکثر وسطی و نواحی علاقوں کے مین روڈ ز گلیوں سڑکوںمیں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہونا معمول بن گئے ہیں رات کے وقت اندھیرا ہونے کی وجہ سے اکثرسائیکل و موٹرسائیکل سوار اور پیدل چلنے والے مین ہولز کہ زد مین آکر زخمی ہوئے ہیں عوامی و سماجی حلقوںنے متعلقہ حکام کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور مین ہولز میں ڈھکن نصب کیئے جائیں ۔