قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کی مذہبی حساسیت کو ٹھیس پہنچی، خالد مقبول

January 30, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اشتعال انگیز اسلاموفو بیا عمل دنیا بھر کے 1.5 بلین مسلمانوں کی مذہبی حساسیت کو ٹھیس پہنچاتا ہے، ایسی کارروائیاں آزادی اظہارِ رائے کے کسی بھی جائز اظہار کے تحت نہیں آتیں۔