مکران کو ایران کی جانب سے فراہم کی جانیوالی بجلی میں کمی

January 30, 2023

کوئٹہ(آن لائن) مکران کو ایران کی جانب سے فراہم کی جانے والی بجلی کم کرنے سے عوام کو مشکلات کا سامنا،100کی بجائے 40میگاواٹ فراہمی سے پنجگور تاریکی میں ڈوب گیا‘ عوام کو مشکلات کا سامنا۔ ذرائع کے مطابق مکران کو ایران کی جانب سے 100میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی تھی مگر اب 40میگاواٹ بجلی فراہم کئے جانےکی وجہ سے مکران میں بجلی بحران سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔