بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے کمیٹی کی سفارشات تیار

January 30, 2023

اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک نئے ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں۔ وزارت تجارت ذرائع کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کا کوٹہ 20سے کم کر کے 10فیصد کرنے اور کامرس اینڈ ٹریڈ کے سوا باقی گروپس کے افسران کی تعیناتی محدود کرنے کی سفارش کی گئی۔