غریب کیسے زندہ رہے گا؟، سوشل میڈیا پر صارفین پھٹ پڑے

January 30, 2023

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر صارفین پھٹ پڑے اور کہا کہ ʼʼغریب کیسے زندہ رہے گا؟ ۔تفصیلات کے مطابق حکومت عام طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ سے کرتی ہے تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے 29جنوری کی صبح یکدم پیٹرول اور ڈیزل 35روپے مہنگا کر نے کااعلان کر دیا ۔سوشل میڈیا سابق ایف بی آر چیئرمین سید شبر زیدی نے لکھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے کا اضافہ، مہنگائی بڑھے گی،غریب کیسے زندہ رہے گا؟ غریب اور متوسط طبقے کی زندگی کے سادہ سے سوال پر یہ قوم اتنی بے حس کیوں ہے؟ جب یہ کرنا ہی تھا تو اتنی دیر کیوں؟۔عباسی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ ʼʼخوشخبری، اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کردی اور ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے کے اضافے کا اعلان کر دیا۔ردا نامی ٹوئٹر ہینڈل سے مریم نواز کی ایک پرانی ٹوئٹ شیئر کرکے لکھا گیا کہ پتہ کیجیے 35 روپے اضافے کے فیصلے میں نواز شریف کی مرضی شامل تھی یا وہ اس بار بھی اجلاس چھوڑ کر چلے گئے؟تھنکر نے لکھا کہ پیٹرول اور ڈیزل 35 ،35 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے، اس کا حل صرف اور صرف ایندھن کا بائیکاٹ ہے۔