افغان بستی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، 2 بچے زخمی

January 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار تھانے کی حدود افغان بستی کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے2معصوم بچے زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں کے مطا بق شادی کی تقریب میں اوباش نوجوانوں نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے ، جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ بچوں کو نجی سپتال منتقل کیا ،جہاں زخمی بچوں کی شناخت سالہ راما دین ولد ملا داد اور 9 سالہ عبدالولی ولد جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے ،علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کے والدین غریب ہیں ، جوپولیس کے پاس جانے سے خوف زدہ ہیں۔