اسلام آباد میں آج مقامی چھٹی ہوگی

January 30, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں آج پیر کو پاک سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری و نجی اداروں میں مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں تمام سرکاری ہسپتال، سی ڈی اے، ایم سی آئی ، آئیسکو اور ضلعی انتظامیہ دفاتر پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا، ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔