برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی مبین چوہدری وفات پا گئے

January 31, 2023

لندن (نمائندہ جنگ) برطانیہ میں مقیم پاکستانی صحافی مبین چوہدری حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے، وہ لندن کے علاقہ والتھم سٹو میں رہائش پذیر تھے ، پاکستان جرنلسٹں ایسوسی ایشن یوکے اور برطانیہ میں موجود دیگر صحافتی تنظیموں نے مبین چوہدری کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین سے تعزیت کی ہے، مبین چوہدری 18 برس سے لندن میں مختلف صحافتی اداروں اور صحافتی تنظیموں سےمنسلک رہے، انہوں نے اہلیہ اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ، مبین چوہدری کا جسدِ خاکی ابھی ہسپتال میں ہے،میت ملنے پر جنازے کا اعلان کیا جائے گا، مرحوم کے خاندانی زرائع کے مطابق اتوار کی رات کرائیڈن میں صحافیوں کی ایک تقریب کے بعد وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ گاڑی میں گھر جا رہے تھے کہ اچانک انہیں دل میں درد شروع ہوا اور انہوں نے دوست کو ہسپتال کی طرف جانے کیلئے کہا لیکن ہسپتال سے صرف پانچ منٹ کے فاصلے پر وہ جان کی بازی ہار گئے۔