جامعہ عثمانیہ، جلسہ دستار فضیلت آج ہوگا

January 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جامعہ عثمانیہ کا 39 واں سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور 15 ویں تکمیل بخاری شریف کی تقریب منگل کو بعد نماز مغرب ہوگی ،تقریب کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث مولانا شیخ محمد ادریس اور مولانا راشد محمود سومرو ہونگے، تقریب میں شہر بھر کے جید علمائے کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے، مولانا عظیم اللہ عثمان کے مطابق مختلف شعبہ جات سے سند فراغت حاصل کرنے والے 109 طلبہ کرام کی دستار بندی ہوگی۔