ایف آئی اے سندھ اور پنجاب زون میں افسران کے تبادلے

January 31, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سندھ اور پنجاب زون میں افسران کے تبادلے کے احکامات جادی کردیئے گئے ہیں۔ لاہور زون سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سب انسپیکٹر اسماعیل کا امیگریشن سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل، سب انسپکٹر راشد علی کا لاء برانچ سے کمرشل بینکنگ سرکل، سب انسپکٹر نجف اشرف باجوہ کا امیگریشن سے انٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اور سب انسپکٹر شازیہ منیر کا زونل آفس لاہور سے امیگریشن کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سندھ زون کے نوٹیفیکیشن کے مطابق انسپکٹر فخر عباس کا حیدرآباد زون سے اے ڈی جی خیبر پختونخوا آفس اور وہاں سے انسپیکٹر عادل علی کا تبادلہ اے ڈی جی سندھ آفس کر دیا گیا ہے۔