بلاول بھٹو زرداری کی بی یو جے کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد

January 31, 2023

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تہنیتی پیغام میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری منظوراحمد رند ودیگر کو مبارکباددیتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی فری اینڈ فیئر میڈیا کے فلسفے کی پیروکار ہے ۔سیاسی پارٹیوں، حکومتوں اور معاشروں کو پرکھنے کی کسوٹی میڈیا کی آزادی ہے۔