پنجاب پولیس کی چھاپہ مار پارٹی پر فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

January 31, 2023

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)تھانہ بنی گالہ کے علاقے عمران چوک کے قریب پنجاب پولیس کی ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ سے کانسٹیبل اخلاق شہید ہو گیا۔تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن جھنگ کی پولیس کے اے ایس آئی صفدر اور پانچ پولیس اہلکار ریڈ کے لئے آئے تھے ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اقدام قتل کے ملزم طارق کو بھارہ کہو کی حدود سے گرفتار کر کے لایا جارہا تھا کہ تھانہ بنی گالہ کی حدود میں نامعلوم افراد نےریڈنگ پارٹی کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی جس سےکانسٹیبل اخلاق کو پیٹ میں گولی لگی اوراس کی موت واقع ہو گئی ۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک منتقل کر دیا گیا ۔