جڑواں شہروں سے65سماج دشمن گرفتار، 41بھکاری زیر حراست

January 31, 2023

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں سے 65سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی میں مزید 39ملزموں کو گرفتار کرکے 3770 پتنگیں اور56 ڈوریں برآمد کرلیں ۔ 6ملزموں سے چار پستول، رائفل اورآہنی مکہ برآمدکر لیا گیا۔ پولیس نے 4ملزموں سے چرس اور شراب بھی برآمد کرلی۔ انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 41 کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ تھانہ صدرواہ پولیس نے رابری کی وارداتوں میں ملوث احسان گینگ کے سرغنہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔کیپٹل پولیس نے بھی 13جر ائم پیشہ عناصرکو گرفتار کر لیا ۔ ملزموں سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔