خواجہ محمد خان ہوتی کا مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت

January 31, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ محمد خان ہوتی نے پشاور پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا یہ ایک انتہائی انسانیت سوز واقعہ ھے۔ آج ایک بار پھر پھولوں کے شہر پشاور کو لہو لہان کر دیا گیا۔ پورا شہر سوگوار ہوا ہے اس واقع سے۔ انہوں نے اپنے ان شہیدوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔