حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا عرس منایا گیا

January 31, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)ممتاز روحانی پیشوا پیر خواجہ امعین الدین چشتی اجمیری کے عرس کے سلسلے میں دربار عالیہ تمبر پورہ شریف میں پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ اور پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ کی سرپرستی میں خصوصی اجتماع ہوا جس میں مشائخ عظام علمائے کرام بلدیاتی نمائندوں، وکلا، ڈاکٹروں اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دربار عالیہ میں ختم خواجگان ہوا پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ موتیاں والی سرکار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشائخ عظام ان کی لاکھوں مرید و عقیدت مند علمائے کرام اور دینی مدارس کے طلبا اسلام کی سربلندی کے لئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ محفل قوالی بھی ہوئی جس میں پاک پتن شریف کے ممتاز قوالوں کی طرف سے قوالی پیش کی گئی۔ قوالی کے دوران شرکا دھمال ڈالتے رہے جبکہ قوالوں پر ہزارں روپے کے نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ علامہ پیر سید سجاد علی شاہ بادشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں اسلامی تعلیمات پھیلانے کا جذبہ بڑھتا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کو انسانوں کی خدمت فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات کے فروغ کےلئے بھی موثر کردار ادا کریں۔