نشتر میڈیکل یونیورسٹی اجلاس، شعبوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

January 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے وائس چانسلر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے شعبوں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے تمام تر آمور میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی اور ریسرچ کلچر کے فروغ اور اس میں وسعت پیدا کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ علاوی ازیں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی نشتر ایم اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد گزشتہ روز کمیٹی روم نشتر ہسپتال میں منعقد ہوا جس میں شعبہ ایم اینڈ آر کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ نشتر ہسپتال کی تزئین و آرائش کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سول اور الیکٹریکل ورک کے حوالے سے بھی مختلف آمور کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی جانب سے تزئین و آرائش کے تمام تر منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت۔