موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے گاڑی میں بیٹھا شخص جاں بحق

February 01, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قصبہ موڑ کے قریب موٹر سئائیکل سوار ملزمان نے گاڑی میں بیٹھے شخص پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے جسکے نتیجے میں تین گولیاں لگنے سے 55 سالہ نادر شاہ ولد گھری گل جاں بحق ہو گیا،ایس ایچ او وقار احمد کے مطابق مقتول پولیس مخبر رہ چکا ہے، کچھ عرصے سے انکے رشتے داروں میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا، غنی چورنگی کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 26 سالہ نوید ولد خان قادر زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کی بناء پر پیش آیا، جمالی پل کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40 سالہ شیر بہادر ولد شیر مالک زخمی ہوگیا۔