میلوں کے ذریعے سانجھ، رواداری اور برداشت کی خوشبو بکھیریں گے،لیاقت چٹھہ

February 01, 2023

راولپنڈی( خصو صی رپورٹر ) پنجاب آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گندھار فیسٹیول میں داستان گوئی کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی کمشنرلیاقت علی چٹھہ تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم ان میلوں کے ذریعے اپنے وطن میں سانجھ رواداری اور برداشت کی ایسی خوشبو بکھیریں گے جو انسانیت کے لیے امن اور محبت کا پیغام بن کر نمایاں ہو گی۔ فیسٹیول کے تیسرے روز پاکستان میں ملائیشیا کے سفیر محمد آدم توگیو نے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کا دورہ کیا۔