چیئرمین، وائس چیئرمین آر ڈی اے کو ہٹانے کیخلاف پٹیشنز سماعت کیلئے منظور

February 01, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے آر ڈی اے کے چیئر مین اور وائس چیئرمین کو ہٹانے کے خلاف دو مختلف رٹ پٹیشنز باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نگران حکومت کو ان پوسٹوں پر درخواستوں کے فیصلہ تک تعیناتی سے روک دیا ۔ہٹائے گئےچیئر مین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی نے محمد فیصل ملک ایڈووکیٹ جبکہ وائس چیئر مین ملک محمد علی اعوان نے وسیم انور بھٹی ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا ہے۔نگران حکومت نے دونوں کو ہٹادیا تھا۔سماعت 6فروری تک ملتوی کردی گئی۔