انتظامیہ، محکمہ فوڈ کا آٹا ٹرکنگ پوائنٹس کی سکیورٹی سخت کرنیکا فیصلہ

February 01, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ نے آٹا ٹرکنگ پوائنٹس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا نے آر پی او ملتان کو پولیس سکیورٹی کی فراہمی کیلئے مراسلہ تحریر کردیا ہے جس پر آر پی او نے چاروں اضلاع کے پولیس سربراہان کو فوری سیکورٹی اہلکار تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ آصف رضا نے کہا ہے کہ ہر سیل پوائنٹ پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس اہکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ ڈویژن بھر کے 160 پوائنٹس کا ڈیٹا سیکورٹی کیلئے پولیس کو فراہم کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی تعیناتی سے وارداتوں میں بھی نمایاں کمی ہوگی۔