ٹریفک حادثہ، ماں جاں بحق، بیٹی زخمی

February 02, 2023

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد آفس کے سپرٹنڈنٹ کی اہلیہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق جبکہ صاحبزادی شدید زخمی ہو گئی۔ تھانہ کراچی کمپنی کو عبدالرزاق نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ فیصل ایونیوچوک میں اسکی اہلیہ ثمینہ اور دختر اقرا روڈ کراس کررہی تھی کہ گاڑی FU-864کے ڈرائیور قدیر ہاشمی نے انہیں ٹکر ماردی ۔اس گاڑی کے پیچھے آنے والی دوسری گاڑی DY-107کے ڈرائیور خواجہ رضوان احسان نے اپنی گاڑی تیز ی میں اس کی اہلیہ کے اوپر سے گزار دی۔