سی این جی سٹیشنز کھول گئے، کرایوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کردیا گیا

February 02, 2023

پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں سی این جی سٹیشنز ایک ماہ کے بعد کھولنے کے باعث دن بھر شہر کے سی این جی پمپوں پر گاڑیوں کا رش رہا شہر میں موجود درجنوں سٹیشنز کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی رہی تاہم جہاں سٹیشنز کے کھولنے سے شہری خوش دکھائی دینے لگے وہی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی اور کرایہ میں کمی کی بجائے مزید اضافہ کردیاگیا پشاور کی سڑکوں پر چلنی والے ٹرانسپورٹ ویگن،ٹیکسی اور دیگر ٹرانسپورٹ شہریوں سے اضافی کرایہ لینے لگے اس حوالے سے متعلقہ حکام نے چپ سادھ رکھی ہے خصوصی طور پر ویگن میں فی سٹاپ کا کرایہ تیس سے چالیس روپے وصول کیا جا رہا ہے۔ جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر فوری ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہےشہریوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور سے اس حوالے سے فوری ایکشن لیکر کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاج کی دھمکی دی ہے