دھوکا دہی کے مرتکب ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

February 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان محمد زکریا نے دھوکا دہی اور لاکھوں روپے کی امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ملک شفقت وینس کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر گزشتہ روز دوبارہ عدالت پیش کیا گیا تھا، دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نادرا اہلکاروں کی ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ بنوا کر شہری کو جائیداد سے محروم کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم اصغر علی شاہین کی درخواست ضمانت وکلاء دلائل کے بعد خارج کرنے کا حکم دے دیا۔