ایم ایس نشتر ہسپتال کا مختلف شعبوں کا دورہ

February 02, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم ایس ڈاکٹر راؤ امجد علی نے گزشتہ شب نشتر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر متعلقہ شعبوں کا عملہ موجود تھا ۔ڈاکٹر راؤ امجد نے ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرامیڈیکس سٹاف کی حاضری چیک کی ،مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ ہسپتال کے تمام فلور پر صفائی کا اعلیٰ انتظام ہونے پر عملے کو مبارک باد دی ۔